جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران نیازی اس قوم کے میرجعفراورمیرصادق ہیں۔
پشاور سے میڈیا کو بیان میں جاری کرتے ہوئے مولا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ایجنڈے کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کو پوری دنیا میں رسوا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں ملک کو برباد کردیا گیا، ملک معاشی اور اخلاقی طور پر تباہ جبکہ سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے دفاعی ادارے کے خلاف بیانات کا مقصد فوج کو تقسیم کرنا ہے۔ ملک اور ملکی اداروں کو تباہ کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے اور وطن عزیز کے اداروں اور اس کے جغرافیائی سرحدات کی حفاظت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین سال میں کرپشن کا ریکارڈ توڑا گیا اور بین الاقوامی ادارے اس کے گواہ ہیں، کشمیر کا سودا کیا گیا جبکہ امریکا کی آنکھوں میں کھٹکنے والا سی پیک منصوبہ اسی کے کہنے پر ساڑھے تین سال منجمد کیے رکھا گیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک امریکی نیشنل کو اسٹیٹ بینک کا گورنر بنایا گیا اور اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی مخالفت کا ڈھونک رچانے والے کی کابینہ میں پندرہ سے زیادہ امریکی اور مغربی شہریت کے حامل لوگ کابینہ کے رکن رہے۔