پنجاب یونیورسٹی سےطالبعلم کی مبینہ حراست کامعاملہ، پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی سے مبینہ طور پر حراست میں لیے گئے طالب علم بیباگر امداد کی بازیابی کی درخواست پر پولیس کو ریکارڈ سمیت آج طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز بیباگر امداد کی بازیابی کے لیے درخواست پر سماعت کی، عدالت کے حکم پرچیف سیکورٹی افسر پنجاب یونیورسٹی نے رپورٹ جمع کرا دی۔

رپورٹ کے مطابق بیباگر امداد کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ کراچی دھماکے کی تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق پنجاب یونیورسٹی سے بیباگر امداد کو غیر قانونی طور پر زبردستی اٹھایا گیاجبکہ استدعا ہے کہ عدالت مغوی کو بازیاب کرنے کے احکامات جاری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں