نئی دلی کی مسلمان خاتون وکیل عارفہ خانم بھارت سرکار کے سامنے آہنی دیوار بن گئیں ۔
عارفہ خانم مسلمان آبادی پر مشتمل شاہین باغ کو تجاوزات کے نام پر گرانے کی سازش کے سامنے ڈٹتے ہوئے زندگی کی پروا کیے بغیر بلڈوزرز کے سامنے آگئیں ۔
کارروائی کے دوران عارفہ خانم شدید زخمی ہوئیں لیکن غیر قانونی عمل کو روکنے سے پیچھے نہ ہٹیں ۔
خیال رہے کہ نئی دہلی میں شاہین باغ وہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے جہاں سے 20-2019 کے متنازع شہریت قانون کے خلاف مظاہروں کا آغاز ہوا، اسی لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر مقامی انتظامیہ نے آس پاس کے علاقوں کی درجنوں تجاوزات چھوڑ کر شاہین باغ میں مسلمان آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
تاہم ایک بہادر اور مسلمان خاتون وکیل عارفہ خانم نے اس فرقہ ورانہ آپریشن کا ڈٹ کرمقابلہ کیا، عارفہ خانم کی بہادری سے متاثر ہو کر شاہین باغ کے سیکڑوں رہائشی بی جے پی کے بُل ڈوزروں کے سامنے تن گئے اور آپریشن کو ناکام بنا دیا۔
اس حوالے سے بھارت کی اپوزیشن جماعتوں اور ناقدین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی جماعت بی جے پی تجاوزات کے نام پر مسلمانوں کے خلاف آپریشن کرکے ہندو انتہا پسندوں کے ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے۔
نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت بھر میں مسلمانوں پر حملوں میں تیزی آئی ہے۔ ان حملوں میں گزشتہ ایک ماہ سے خاص طور پر شدت آئی ہے۔