ملک کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگئے

شدید گرمی نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث کئی علاقوں میں آج بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں نہیں ہوگا البتہ 13 اور 14مئی کو گرمی کی شدت زیادہ رہے گی جس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا خدشہ ہے، سبی میں 49، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ اور سکھر میں پارا 46 سے 48 ، ملتان، بہاولپور ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جب کہ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات نے بالائی اور وسطی سندھ کے علاوہ پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت معمول سے زائد رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے تحت 12 سے 15 مئی کے دوران گرمی کی شدت زائد ہوگی۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں