کراچی:کھارادر بم دھماکے میں زخمی افراد کی شناخت ہوگئی

کراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 16 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکے میں زخمی افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔زخمیوں میں محمد فراز، بدرالدین، یونس، محمد حسن، محمد اشفاق، خالد، محمد عبداللہ، سفیان، امین، عارف شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شہزاد، اشرف، مناف، ظفر عالم، سکندر، محمد ایوب بھی گزشتہ روز دھماکے میں زخمی ہوئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں اےایس آئی سمیت 3اہلکارزخمی ہوئے ہیں، پولیس موبائل کاڈرائیورمحفوظ رہا۔

دھماکے کے نتیجے میں موقع پرموجود متعدد موٹر سائیکلز کو نقصان پہنچا جبکہ موقع پر موجود ایک پولیس موبائل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب تحقیقاتی اداروں نے دھماکے میں مبینہ طور پر استعمال موٹر سائیکل کا پتہ لگا لیا ہے۔

موٹر سائیکل کا سراغ تباہ شدہ چیسسز کے حصے جوڑ کر لگایا گیا جبکہ موٹرسائیکل نمبر کے اے ای 9658 میں مبینہ طور پر بم نصب کیا گیا تھا۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل شیخ پرویز رحمان نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے، مالک کی تلاش میں گلستان جوہر میں چھاپہ مارا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں