سندھ میں 2 ماہ کےدوران دو لاکھ بچے ڈائریا اور پیچش کا شکار ہوئے اور 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے میں پانچ سال سےکم عمر کے 78 ہزار 881 بچے اور پانچ سال سے زائد عمرکے 85 ہزار 104 بچے ڈائریا کا شکار ہوئے۔
پیچش سے پانچ سال سے کم عمرکے 9 ہزار 442 بچے اورپانچ سال سے زائد عمرکے 12 ہزار 703 بچے شکار ہوئے، اس کے علاوہ صوبے میں ہیضے سے 182 سے زائد کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق ڈائریا سے اب تک تین بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں،ڈائریا کے 80 فیصد کیسز اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں سامنے آئے ہیں، سب سے زیادہ کیسز حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، سجاول، خیرپور میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
ڈائریا سے جامشورو، کیماڑی اور عمر کوٹ سے ایک ایک ہلاکت پورٹ ہوئی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کیسز میں اضافے کا سبب ہیں، ڈائریا کے باعث جسم میں پانی کی شدید کمی سے بچہ نقاہت کا شکار ہوجاتا ہے۔