طالبان اس وقت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے: سراج الدین حقانی

کابل: افغانستان میں طالبان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی نےکہا ہےکہ طالبان اس وقت امریکا کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں سراج الدین حقانی نے کہا کہ گزشتہ 20 برس کا عرصہ دفاع اور جنگ کا تھا، اب امریکا اور عالمی برادری سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور تعلقات ان بنیادوں اوراصولوں پر جو دنیا میں رائج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کےرویے کےباعث افغان عوام کو امریکا سے تحفظات ہیں، ملکی آزادی اوردفاع کےلیےجدوجہد ہماراجائزحق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں