شیخوپورہ میں پانی کے چھینٹے پڑنے پر جھگڑا، ایک شخص ہلاک

شیخوپورہ میں بھکھی روڈ پر پانی کے چھینٹے پڑنے پر جھگڑے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والا جواں سال طیب مرغی کی دکان کرتا تھا، طیب دکان کے باہر پانی کا چھڑکاؤ کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان پر پانی کے چھینٹے پڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان عمر اور جنید نے طیش میں آ کر بحث و تکرار شروع کر دی اور فائرنگ کر شروع کر دی جس کے نتیجے میں طیب جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف باضابطہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں