نیب کو تحقیقات میں کچھ نہ ملا اور برطانیہ میں بھی بے گناہ ثابت ہوا: وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قوم کے اربوں روپے بچائے اور برطانیہ میں ہونیوالی تحقیقات میں بھی بے گناہ ثابت ہوئے۔

لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہو ئے۔

منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کےدوان وزیراعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر کہا کہ سابق وزیراعظم کے کہنے پر برطانیہ کی ٹیم نے تفتیش کی لیکن برطانیہ میں ہونے والی تفتیش میں بھی بے گناہ ثابت ہوا، 2004 میں پاکستان آیا تھا،میرے پاس حرام کا پیسا ہوتا تو پاکستان کیوں آتا، میں نے اس قوم کے اربوں روپے بچائے۔

انہوں نے کہا کہ نیب اور این سی اے نے تحقیقات کیں اور این سی اے کی پونے 2 سال کی تحقیقات میں انہیں کچھ بھی نہیں ملا، میں ان کا رشتے دار تو نہیں تھا، پونے 2 سال تحقیقات میں ایک دھیلے کی کرپشن نہیں نکالی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو میں اس عدالت کے سامنے نہ ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں