پولیس نے رات گئے عالمگیر خان کے گھر چھاپہ مارا: پی ٹی آئی رہنما کا دعویٰ

کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنما عالمگیر خان کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے مبینہ طور پر چھاپہ ماراتاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تحریک انصاف کے رہنما ارسلان تاج نے دعویٰ کیا ہےکہ عالمگیرخان کے کراچی میں گھرپرپولیس نے چھاپہ مارا جس میں 20 سے زائد پولیس موبائلیں عالمگیر خان کے گلشن اقبال بلاک 7 میں قائم گھر پر آئیں۔

ارسلان تاج نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے عالمگیر خان کے گھر کی تلاشی لی جس دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا تاہم چھاپے کے وقت رکن قومی اسمبلی گھر پر موجود نہیں تھے۔

پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کا کہنا تھاکہ پولیس عالمگیر خان کی گرفتاری کا وارنٹ دکھائے ہم خود عالمگیر کو پیش کریں گے۔

دوسری جانب پولیس نے عالمگیر خان کے گھر کے باہر کارروائی پر تاحال کوئی مؤقف پیش نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں