پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 117 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 117 پوائنٹس اضافے سے 43100 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 248 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 18 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

شیئرز بازارکے کاروبار کی مالیت 3 ارب 83 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے بڑھ کر 7143 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں