بھارت کی معروف میوزک کمپنی’T-Series’ کا پاکستانی گلوکار ابرار الحق کا گانا نچ پنجابن کرن جوہر کی نئی فلم جگ جگ جیو میں استعمال کرنے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا ہے۔
بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کے پروڈکشن ہاؤس دھرما نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا نچ پنجابن مبینہ طور پر استعمال کیا گیا۔
بعد ازاں پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے بالی وڈ کے مشہور ہدایتکار کرن جوہر اور ان کے پروٖڈکشن ہاؤس دھرما پر ان کی اجازت کے بغیر ماضی کا گانا ‘نچ پنجابن’ اپنی نئی فلم جگ جگ جیو میں چوری کرنے کا الزام لگایا۔
ابرارالحق نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ’میں نے اپنا گانا ’نچ پنجابن‘ کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور اس کے ہرجانے کے دعوے کے لیے میں عدالت جانے کا حق رکھتا ہوں’
تاہم اب T-Series نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا اور ابرارالحق کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ T-Series نے 1 جنوری 2002 کو آئی ٹیونز پر ریلیز ہونے والے گانے نچ پنجابن کے حقوق قانونی طور پر حاصل کیے ہیں اور یہ لالی وڈ کلاسکس کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے جو کہ پنجابی گانوں کو محفوظ کرنے والی کمپنی 1Moviebox کی ملکیت ہے۔
We have legally acquired the rights to adapt the song #NachPunjaban released on iTunes on 1st January, 2002 & available on Lollywood Classics' YouTube channel, owned by @1Moviebox, for #JugJuggJeeyo produced by @DharmaMovies. The song is available here: https://t.co/2oLFzsLAFI pic.twitter.com/t6u3p3RA6z
— T-Series (@TSeries) May 23, 2022
تاہم اس سے قبل 1Moviebox نے بھی اپنا بیان جاری کیا تھا کہ نچ پنجابن کو TSeries کی طرف سے فلم جگ جگ جیو میں شامل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر لائسنس دیا گیا ہے۔کرن جوہر اور دھرما موویز کو اس گانے کو اپنی فلم میں استعمال کرنے کا قانونی حق حاصل ہے اور ابرارالحق کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ توہین آمیز اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
Nach Panjaban has been officially licensed for it to be included in the Film “JugJugg Jeeyo” by @TSeries. @karanjohar & @DharmaMovies have the legal rights to use this song in their film and the tweet by @AbrarUlHaqPK earlier today is defamatory and completely unacceptable.
— MOVIEBOX (@1Moviebox) May 22, 2022
دوسری جانب ابرارالحق نے دوبارہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘گانے ’نچ پنجابن‘ کا لائسنس کسی کو نہیں دیا گیا۔ اگر کوئی دعویٰ کر رہا ہے تو معاہدہ پیش کریں ورنہ میں قانونی کارروائی کروں گا’۔
Song “Nach Punjaban” has not been licensed to any one. If someone is claiming it , then produce the agreement. I will be taking legal action.#NachPunjaban
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
واضح رہے کہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم جگ جگ جیو میں ورن دھون،انیل کپور، کائرہ ادواری اور نیتو سنگھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔