ابوظبی: ریستوران میں گیس سلنڈر دھماکے سے 2 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظبی کے ریستوران میں گیس سلنڈردھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ابوظبی کے پوش علاقے الخالدیہ ڈسٹرکٹ میں واقع ایک ریستوران میں پیش آیا جہاں گیس سلنڈر پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 120 کے قریب زخمی ہوگئے۔

دھماکے سے ریستوران کی عمارت میں آگ لگنے سے متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا، کئی عمارتوں کے سامنےکے حصے متاثر ہوئے۔

ابوظبی حکام کے مطابق دھماکے سے6 رہائشی عمارتوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا، متاثرہ عمارتوں کے رہائشیوں کوعارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں