سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔
عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔ ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا۔ ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 23, 2022
اس حوالے سے اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے تخریب کاروں کا قلع قمع کیے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا، ہمیں بحثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔