کراچی اور لاہور میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلیوں کے گھروں پر چھاپے، MNA گرفتار

کراچی اور لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

علی زیدی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ سادہ لباس اہلکاروں نے شہزاد قریشی کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم شہزاد قریشی گھر پر موجود نہیں تھے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

شاہنواز جدون کے بھائی عبدالرحمان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس چھاپے کے وقت شاہنواز جدون گھر پر نہیں تھے، پولیس مجھے لے گئی اور پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا۔

اس کے علاوہ پولیس نے سہراب گوٹھ سے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان کو گرفتار کرلیا۔

علاوہ ازیں لاہور میں پی ٹی آئی یوتھ کے رہنما حافظ تنویر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہےکہ چھاپے کے وقت حافظ تنویر انصاری گھر پر نہیں تھے جس کے باعث پولیس واپس چلی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں