لندن: مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عمران خان کے لانگ مارچ کو ناکام قرار دےد یا۔
ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق برقرار ہے، ان کے لیے مخصوص نشستوں کا بل لا رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے گی۔
اسحاق ڈار کاکہنا تھاکہ عمران خان کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوگیا، ان کی ڈیڈ لائن کی کوئی حیثیت نہیں۔
عدالت کو سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہوگا ورنہ جانبداری کا تاثر ابھرے گا: مریم