کیا عائزہ خان نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا؟

پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ و فیشن ماڈل عائزہ خان سے متعلق خبریں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے اداکاری کو الوداع کہہ دیا ہے۔

عائزہ خان سے متعلق یہ خبریں سوشل میڈیا پر اس وقت سامنے آئیں جب اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی اور یہ اعلان کیا کہ وہ فی الحال اپنے کام یعنی اداکاری سے بریک لے رہی ہیں۔

عائزہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ‘مداح مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ میں ان دنوں کیا کررہی ہوں؟’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘آج کل میں اپنا خیال رکھ رہی ہوں،میں نے اپنے کام سے بریک لے لیا ہے تاکہ میری جِلد سانس لے سکے ، بال آرام کرسکیں اور میں مداحوں کے پیغامات پڑھ کر ان کے جوابات دے سکوں’۔

عائزہ کی مذکورہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ شاید عائزہ اداکاری سے تھک چکی ہیں اور انہوں نے اسے خیر باد کہہ دیا ہے تاہم عائزہ خان نے اپنی اسٹوری میں فی الحال کام سے بریک لینے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ عائزہ خان پاکستان کی وہ واحد اداکارہ ہیں جن کے انسٹاگرام پر فولوروز کی تعداد 11 ملین سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں