او آئی سی کا بھارت کیجانب سے یاسین ملک کی عمر قید پرگہری تشویش کا اظہار

اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے بھارت کی جانب سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی عمر قید پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔

اوآئی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘یاسین ملک اہم ترین کشمیری لیڈر ہیں جو آزادی کی پُر امن جدوجہد کی قیادت کر رہے ہیں’۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کشمیریوں کی حقیقی جدوجہدِ آزادی کو دہشت گردی سے نہ جوڑا جائے، بھارت سے تمام کشمیری رہنماؤں کو رہا کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم فوراً بند کرنے کا مطالبہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی عدالت نےکشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو 19مئی کو دہشتگردی کی فنڈنگ کے جھوٹے مقدمے میں مجرم قرار دیا تھا۔

تاہم بدھ کے روز یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے 2 بار عمر قید کی سزا سنائی جب کہ ان پر 10 لاکھ بھارتی روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں