25 مارچ کو پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حکومت کے کروڑوں روپے خرچ ہوئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے حقیقی لانگ مارچ کے دوران حکومت کا 14 کروڑ 90 لاکھ روپے کا خرچہ ہوا۔
کہا جارہا ہے کہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر پولیس حکام نے حکومت کو ایک درخواست دی جس میں رقم کا مطالبہ کیا گیا۔
بعدازاں حکومت کی جانب سے تحریری درخواست کے بعد 14 کروڑ 90 لاکھ روپے پولیس کو جاری کیے گئے تھے۔
اس سے قبل ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ اگر عمران خان کا حقیقی لانگ مارچ 5 روز تک جاری رہا تو پی ٹی آئی دھرنے کے ممکنہ اخراجات 20 کروڑ روپے تک ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ میں مارچ کے انتظامات سنبھالنے والے رہنما کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اگر 50 ہزار لوگ جمع ہوگئےاور دھرنا 5 روز تک جاری رہا تو صرف پڑاؤ ڈالنے کا خرچہ 20 کروڑ روپے تک ہوسکتا ہے۔