لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ 12گھنٹوں تک جا پہنچی

لاہور سمیت پنجاب بھر میں لوڈشیدنگ دوبارہ عروج پر چلی گئی جہاں 10 سے 12 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔

ملک بھر میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا ہے اور لسیکو میں شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ کے لگ بھگ ہے۔

شدید گرمی میں 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا برا حال ہے جب کہ کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ گرمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ بجلی کی معطلی بھی بڑھ گئی ہے ۔

دوسری جانب بڑھتی ہوئی مہنگامی میں بجلی کی اس قدر لوڈ شیڈنگ نے کمرشل صارفین کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں