ٹیکساس اسکول فائرنگ واقعہ: جاں بحق ہونیوالی ٹیچر کا شوہر صدمے سے ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کےایلیمنٹری اسکول میں منگل کے روز 18 سالہ نوجوان کی فائرنگ سے 19 کمسن طالبعلم اور 2 ٹیچر سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 2 میں سے ایک خاتون ٹیچر ارما گارسیا کے شوہر جوئے بیوی کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکے اور جمعرات کی رات کو دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے کی شادی 24 سال قبل ہوئی تھی جبکہ ان کے پسماندگان میں چار بچے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گارسیا کے ایک بھتیجے نے ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ جوئے اپنی اہلیہ کے قتل کے نتیجے میں غم کی وجہ سے چل بسے۔

بی بی سی کے مطابق ارما گارسیا ٹیکساس کے روب ایلیمنٹری اسکول میں گزشتہ 23 سال سے پڑھا رہی تھیں۔

واضح رہے کہ ٹیکساس کے گورنر ایبٹ کے مطابق پولیس نے اسکول میں فائرنگ کرنیوالے نوجوان سیلواڈور راموس کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں