سابق سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر کی دورہ پاکستان میں کونسی خواہش پوری ہوگئی؟

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کی خواہش پوری ہوگئی۔

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہشان تلکارتنے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

ملاقات میں سری لنکن ویمنز ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اور ٹرینر بھی موجود تھے جبکہ ہشان تلکارتنے نے جاوید میانداد سے ملاقات کرکے پرانی یادوں کو تازہ کیا اس موقع پر دونوں کرکٹرز نے ماضی کے قصے بھی ایک دوسرے کو سنائے۔

واضح رہے کہ ہشان تلکارتنے سری لنکن ویمنز کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ان دنوں کراچی میں موجود ہیں ۔

ہشان تلکارتنے نے پریس کانفرنس می جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں