جائیداد کی لالچ: بھائی نے ساتھی کے ساتھ مل کر سگے بھائی کو قتل کردیا

لاہور: باغبانپورہ میں جائیداد کی لالچ میں سگے بھائی نے ساتھی کے ساتھ مل کر بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کوخودکشی کارنگ دینےکی کوشش کی اور مقتول سعید کے گودام کو بھی آگ لگادی۔

پولیس کابتانا ہےکہ واقعہ 17 مئی کو پیش آیا جس میں بھائی نے ساتھی کے ساتھ مل کر دوسرے بھائی کے سر میں گولی ماری جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے مقتول کے بھائی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں