ساہیوال: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد گرفتار

ساہیوال: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال کے ڈل وریام جنگل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی گئی جس میں ایک دہشتگرد کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ دہشت گرد صدام باجوڑ کا رہائشی ہے، اس کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، پستول اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں