پشاور: لنڈی اخون احمد میں گھر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ پشتخرہ کی حدود میں واقع لنڈی اخون احمد میں نا معلوم افراد نے کابل خان آفریدی نام شخص کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے کے نتیجے میں گھر کے سربراہ سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ دستی بم حملے سے گھر کے شیشے ٹوٹ گئے۔