شوہر نے کھانے میں روز صرف نوڈلز بنانے پر بیوی کو طلاق دے دی

بھارت میں شوہر نے نوڈلز کے علاوہ کچھ اور نہ بنانے پر بیوی کو طلاق دے دی۔

اس حوالے سے ایک وکیل نے ٹوئٹر پر پوسٹ شیئر کی اور اس انوکھی طلاق کی اطلاع دی۔

آشوتوش دوبے نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک شوہر نے صرف اس لیے اپنی بیوی کو طلاق دے دی کیوں کہ وہ اسے کھانے میں صرف نوڈلز دیتی تھی کیونکہ اسے اور کچھ پکانا نہیں آتا تھا۔

دوسری جانب پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ایم ایل رگھوناتھ نے بھارتی میڈیا کو اس طلاق کے حوالے سے بتایا کہ نوڈلز کھلانے پر طلاق کا معاملہ بلاری ڈسٹرکٹ کورٹ میں واقع ہوا۔

شوہر کا کہنا تھا کہ بیوی صبح ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کو بھی صرف نوڈلز ہی دیتی تھی،بیوی جب بھی شاپنگ پر جاتی کچھ بھی خریدنے کے بجائے نوڈلز خرید لیتی اور کھانے میں وہی پکاتی۔

عدالت نے میاں بیوی میں صلح کی کوشش کی لیکن دونوں نے طلاق پر رضامندی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں