سدھو موسے والا کی موت کا بدلہ دو دن میں لینے کا اعلان

بھارت کے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کی موت کا بدلہ دو دن میں لینے سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ کے ان دنوں انٹرنیٹ پر چرچے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ سدھو موسے والا کی موت کے انتقام والی پوسٹ گینگسٹر نیرج بوانا کے نام سے منسوب ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ سدھو کی موت کا بدلہ جلد لیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے والی انتقامی پوسٹ کے مطابق ’سدھو موسے والا دل میں دھڑکتا تھا اور بھائی تھا، دو دن میں نتیجہ دے دیں گے۔‘

رپورٹس کے مطابق نیرج بوانا ان دنوں قتل اور تاوان کے متعدد مقدمات میں تہاڑ جیل میں قید ہے لیکن ان کے بندے بھارت کے کئی شہروں میں موجود ہیں۔

فیس بک کی اس پوسٹ میں واضح نہیں کہ یہ پوسٹ کس کی جانب سے لکھی گئی ہے لیکن اہم بات یہ ہے کہ مذکورہ پوسٹ کے سرے اسی گینگسٹر سے مل رہے ہیں کیونکہ اس میں نیرج بوانا کو ٹیگ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں