کیلیفورنیا میں امریکی فوج کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 4 فوجی ہلاک اور ایک لاپتا ہو گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوج نے طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایم وی 22 بی اوسپرے طیارہ میکسیکو کی سرحد سے 35 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا۔
امریکی فوج کا کہنا ہے کہ طیارے میں ایٹمی مواد موجود ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایم وی 22 بی اوسپرے طیارے میں 5 فوجی سوار تھے، طیارہ تباہ ہونے سے لاپتاہونے والے پانچویں فوجی کے ہلاک ہونے کا بھی خدشہ ہے۔