اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
ذرائع کےمطابق بجٹ میں آئندہ سال بلاواسطہ ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی تجویز ہے اور بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں میں1048 ارب روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ بلاواسطہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف4695 ارب روپے مقررکرنے کی تجویز ہے جب کہ آئندہ بجٹ میں براہ راست ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2560 ارب روپے مقررکرنے کی سفارش گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ تقریباً 9 ہزار ارب روپے مقررکرنے کی تجویز ہے، ایف بی آرکا ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے جب کہ نان ٹیکس کی مد میں 1626 ارب روپے حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔