وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ روز پیش کردہ بجٹ میں بجلی اور پیٹرولیم کے شعبوں میں سبسڈی کم کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سالانہ بجٹ میں کے الیکٹرک کے لیے ایک بار پھر 80 ارب روپے کی بھاری سبسڈی مختص کی گئی ہے۔
بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے پچھلے سال رکھی گئی 44 ارب روپے سبسڈی اور سابق فاٹا کے لیے بجلی کی مد میں 76 ارب روپے سبسڈی مکمل طور پر ختم کر کے صفر کر دی گئی ہے۔
پیٹرولیم سیکٹر کی سبسڈی میں بھی بھاری کمی کی گئی ہے جس کے تحت اب اسے 377 ارب روپے سے کم کر کے 71 ارب روپے کر دیا گیا ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی 286 ارب روپے سے کم کر کے 25 ارب روپے کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ پاور سیکٹر میں بھی سبسڈی میں 502 ارب روپے کی بڑی کمی کی گئی ہے اور اسے 1072 ارب روپے سے کم کر کے 570 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
آئی پی پیز کے لیے سبسڈی 434 ارب روپے سے کم کر کے 180 ارب روپے کر دی گئی ہے۔