پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 275 رنز بنائے، بابر اعظم 77 اور امام الحق 72 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیر کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 33ویں اوور میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
تاہم ویسٹ انڈیز کی اننگز کے دوران ایک حیرت انگیز واقعہ ہوا جو کرکٹ شائقین نے شاید پہلے کبھی نہ دیکھا ہو۔
ہوا کچھ یوں کہ 276 رنز کے ہدف میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری تھی کی 29 ویں اوور میں اچانک امپائر کی جانب سے مہمان ٹیم کو 5 رنز انعام میں دیے گئے۔
آخر ویسٹ انڈیز کو 5 اضافی رنز کیوں دیے گئے؟
معاملہ کچھ یوں ہے کہ ویسٹ انڈیز کی اننگز کے 29 ویں اوور کی پہلی گیند پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وکٹ کیپر رضوان کا گلوز پہنے گیند کو پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے قوانین کے مطابق میچ کے دوران وکٹ کیپر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی گلوز پہن کر فیلڈنگ نہیں کرسکتا۔
تاہم بابر کی غیر قانونی فلیڈنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو 5 رنز انعام میں دیے گئے۔
A rare thing happened tonight. West Indies were awarded 5 penalty runs due to illegal fielding by Pakistan.
Laws of cricket:
28.1 – No fielder other than the wicket-keeper shall be permitted to wear gloves or external leg guards. #PakvWI pic.twitter.com/WPWf1QeZcP
— Mazher Arshad (@MazherArshad) June 10, 2022
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔