این سی بی نے شردھا کپور کے بھائی کو گرفتار کر لیا

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی شہر بنگلورو کے ہوٹل سے معروف بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے بھائی سدھانت کپور کو گرفتارکر لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 12 جون اتوارکی شب سدھانت بنگلورو کے ایک ہوٹل میں ہونے والی پارٹی میں شریک تھے جہاں این سی بی نے چھاپا مارا، چھاپے کے دوران سدھانت کو مبینہ طور پر منشیات لیتے دیکھا گیا جس کے بعد انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مقامی پولیس کے مطابق پارٹی میں شریک مجموعی طور پر 35 افرادکے ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 6 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کا مطلب تھا کہ انہوں نے منشیات کا استعمال کیا ہے اور سدھانت ان ہی چھ لوگوں میں شامل تھے۔

علاقے کے ڈی سی پی ڈاکٹر بھیما شنکر ایس گلڈ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ سدھانت کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اسے گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

شکتی کپور کا ردعمل

دوسری جانب مایہ ناز اداکار شکتی کپور نے بیٹے کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ممکن نہیں، این سی بی نے محض الزام کی بنیاد پر میرے بیٹے کو گرفتارکیا۔

واضح رہے کہ سدھانت کپور کئی نامور فلموں میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرچکے ہیں جن میں ’چھپ چھپ کے‘ اور ’بھاگم بھاگ‘ سر فہرست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں