لاہورمیں تندورمالکان نے ضلعی انتظامیہ کے احکامات ہوا میں اُڑادیے۔
تندرو مالکان نے نان اور روٹی کی قیمت بڑھا کر نان 18 روپے اور روٹی 12 روپے میں فروخت شروع کر دی ہے۔
تندورمالکان نے شکوہ کیا کہ آٹا مہنگا ہوگیا، حکومت پرانی قیمت رکھناچاہتی ہے تو تندوروں کو آٹا بھی پرانے نرخ پر دیا جائے۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نان 15 روپے اور روٹی 10 روپے میں ہی فروخت ہوگی۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا اور 15 جون سے ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔