لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق شاہدرہ کے علاقے عزیز کالونی میں گھریلو جھگڑے پر ملزم تنویر اور اس کے بھائی میں تلخ کلامی ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تنویر نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جس سے اس کا بھائی محمد فضل اور بھابھی فوزیہ جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم تنویر موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔