سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ قومی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔
گزشتہ روز پاکستان سابق صدر آصف علی زرداری چوہدری سالک حسین کی رہائش گاہ پر چوہدری شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ اور چوہدری شافع حسین سے ملاقات کیلئے پہنچے۔
آصف زردری نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ق لیگ کے دونوں وفاقی وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں اورچوہدری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں۔
https://twitter.com/MediaCellPPP/status/1536375728337461249?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1536375728337461249%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F288529-
ذرائع کے مطابق اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑی ہے، ق لیگ اپنا وعدہ نبھا رہی ہے اور نبھاتی رہے گی۔
طارق بشیر چیمہ کا کہناتھاکہ آصف زرداری کابینہ کا حصہ بننے پر مبارکباد دینے آئے تھے