پیغمبرِ اسلام کے بارے میں نازیبا بیانات دینے پر چین نے بھی ہندو انتہا پسند بھارتی حکومت پر تنقید کی ہے۔
چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ انا اور نسلی و مذہبی امتیاز کو ختم کرنا، اپنے اور دوسروں کے درمیان فرق کو سمجھنا اور تہذیبوں کے درمیان امن و مکالمت کو فروغ دینا انتہائی اہم ہے۔
ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ پیغمبرِ اسلام کے بارے میں نازیبا بیانات کی وجہ سے نریندر مودی کی حکومت نے بھارت میں جو صورتِ حال پیدا کی ہے امید ہے اُس میں جلد بہتری آجائے گی۔