کراچی میں نجی ٹی وی چینل آج نیوز سے وابستہ سینیئر صحافی نفیس نعیم کے مبینہ اغوا کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
آج نیوز کے اسائمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم گزشتہ روز ناظم آباد سے لاپتا ہوگئے تھے تاہم اب ان کے مبینہ اغوا کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
ویڈیو میں تین افراد کو نفیس کو زبردستی گاڑی میں بٹھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
اس سے قبل چینل انتظامیہ کے مطابق سینیئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم ناظم آباد میں اپنے گھر کے قریب سودا خرید رہے تھے، عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ نفیس نعیم کو سادہ لباس افراد موبائل وین میں اپنے ساتھ لے گئے۔
آج نیوز انتظامیہ نے ادارے کے سینیئر اسائنمنٹ ایڈیٹر کو لاپتا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
ٹی وی چینل انتظامیہ نےکہا ہےکہ سادہ لباس افراد کی جانب سے نفیس نعیم کو ساتھ لے جانا قانون کی خلاف ورزی ہے، اگر نفیس نعیم نے بالفرض کوئی خلاف قانون کام کیا بھی ہے تو اس کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
Raising quetions about the disappearance, journalist Asma Shirazi asked who is behind the kidnappning and for what reason. “Who should we ask?” she tweeted with the hashtag #ReleaseNafeesNaeem
More: https://t.co/GbF3SClExq#AajNews #JournalismIsNotACrime #AajDigital pic.twitter.com/E0NxwuKiy6
— Aaj TV English (@AajNewsEnglish) June 13, 2022
اس سے قبل چینل انتظامیہ کے مطابق سینیئر اسائنمنٹ ایڈیٹر نفیس نعیم ناظم آباد میں اپنے گھر کے قریب سودا خرید رہے تھے، عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ نفیس نعیم کو سادہ لباس افراد موبائل وین میں اپنے ساتھ لے گئے۔
آج نیوز انتظامیہ نے ادارے کے سینیئر اسائنمنٹ ایڈیٹر کو لاپتا کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
ٹی وی چینل انتظامیہ نےکہا ہےکہ سادہ لباس افراد کی جانب سے نفیس نعیم کو ساتھ لے جانا قانون کی خلاف ورزی ہے، اگر نفیس نعیم نے بالفرض کوئی خلاف قانون کام کیا بھی ہے تو اس کے لیے قانونی طریقہ اختیار کیا جانا چاہیے۔
انتظامیہ نےکہا کہ ملکی آئین و قانون کسی بھی شخص کو اپنے دفاع کا پورا حق دیتا ہے، نفیس نعیم کو غیرقانونی طریقے سے ساتھ لے جانا کسی طور مناسب نہیں، اگر نفیس نعیم کے خلاف کوئی کیس درج ہے تو اس پر کارروائی کا قانونی طریقہ موجود ہے، کسی بھی شہری کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے،کسی بھی ادارے کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا کہ وہ بغیر کسی الزام، ایف آئی آر یا شکایت کے کسی شہری کو اپنے ساتھ لے جائے۔