انڈونیشیا سے 57 ہزار میٹرک ٹن پام آئل لے کر دو بحری جہاز پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق جون کے آخر تک مزید 8 بحری جہاز انڈونیشیا سے پام آئل لے کر کراچی پہنچیں گے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 10 جون کو انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستانی وفد نے انڈونیشیا کا دورہ کیا اور انڈونیشیا کی وزارت تجارت سے مذاکرات کامیاب ہوئے۔
انڈونیشیا سے کل اڑھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جارہا ہے۔