وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خصوصی اقتصادی زونز سی پیک کا اہم جزو ہیں۔
ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز ہماری اقتصادی ترقی اور روزگارکے مواقع پیدا کرنےکی صلاحیت رکھتےہیں۔
انہوں نے کہ رشکئی کے دورے کے دوران تعمیراتی کام کی رفتار کا معائنہ کیا اور کو آرڈینیشن میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی ہدایت کی۔
Special Economic Zones (SEZ) are an important component of CPEC, capable of accelerating our economic growth & creating job opportunities. During my visit to Rashakai today, I inspected the pace of construction & directed for plugging the loopholes in coordination.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 15, 2022
وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں سی پیک منصوبوں میں تاخیر کی گئی، یہ مجرمانہ فعل ہے،اب ایسا کوئی رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ رشکئی اسپیشل اکنامک زون اور سی پیک کے دیگر منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔
اس کے علاوہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ توجہ،کارکردگی اور ترسیل ہماری ترقیاتی پالیسی کے اصول ہیں۔