معروف بالی وڈ گلوکار کا نومولود پیدائش کے وقت چل بسا

بالی وڈ کے نامور گلوکار پراتیک بچن المعروف بی پراک کا نومولود پیدائش کے وقت انتقال کرگیا۔

بی پراک نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اطلاع دی اور اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘بے حد دکھ کے ساتھ مجھے یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ ہمارا نوزائیدہ پیدائش کے وقت ہی چل بسا’۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘بحیثیت والدین یہ ہمارے لیے سب سے تکلیف دہ مرحلہ ہے جس سے ہمیں گزرنا پڑ رہا ہے’۔

بی پراک نے اسپتال کے عملے اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ہم تمام ڈاکٹرز اور اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی، ہم اپنے اس نقصان پر غمگین ہیں’۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ‘اس وقت ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں’۔

خیال رہے کہ بی پراک اور ان کی اہلیہ میرا نے رواں برس اپریل میں اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، دونوں کی شادی اپریل 2019 میں ہوئی جب کہ پہلے بیٹے کی پیدائش 2020 میں ہوئی تھی۔

بی پراک کے مشہور گانوں میں تیری مٹی، من بھریا، رانجھا، دل توڑ کے اور فی الحال سمیت دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں