ٹرمپ الیکشن کے نتائج بدلنے کی کوشش میں ملوث نکلے

واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کے نتائج بدلنے کے لیے جعلی الیکٹرز کی مدد لینے کی کوشش میں ملوث نکلے۔

امریکی کانگریس پرحملے کی تحقیقات کرنے والے پینل کے سامنے ویڈیو شواہد پیش کیے گئے۔

ٹرمپ نے جعلی الیکٹرز کے لیے ری پبلکن نیشنل کمیٹی چیئرپرسن سے مدد مانگی۔

ری پبلکن سینیٹر ران جانسن نے ٹرمپ کو جعلی الیکٹرز دینے کی کوشش کی جب کہ جارجیا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ کودھمکیاں دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں