اسرائیل میں 1200 سال سے زیادہ قدیم مسجد کے آثار دریافت

اسرائیل میں 1200 سال سے زیادہ قدیم مسجد کے آثار دریافت ہوئے ہیں۔

محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق مسجد کی باقیات جنوبی شہر راحت کے علاقے بدوں میں نئی آبادی کی تعمیرات کے دوران دریافت ہوئی ہیں۔

مسجد کے قریب ایک پرتعیش سرکاری عمارت کے آثار بھی ملے ہیں جس میں شیشے کے نوادرات بھی موجود ہیں۔

یہ خطہ مسلمانوں نے ساتویں صدی کے ابتدائی نصف میں فتح کیا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے اس علاقے میں مسجد کی تعمیر سے علم ہوتا ہے کہ کس طرح یہاں عیسائیت کے بعد اسلام پھیلا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں