خیبرپختونخوا: 2 ماہ میں لمپی اسکن کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پشاور: خیبرپختونخوا میں 2 ماہ میں لمپی اسکن کے 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ڈی جی لائیو اسٹاک ڈاکٹرعالم زیب نے جیونیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مویشیوں میں لمپی اسکن کے کیسز سامنے کے بعد انتظامیہ ویٹرنری ٹیم کی مدد سے ترکی سے درآمد ویکسین کے 50 ہزارٹیکے جانوروں کو لگوا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لپمی اسکن سےمویشیوں میں شرح اموات ایک سے 5 فیصد تک ہے جب کہ لمپی اسکن سے متاثرہ جانور کا گوشت اور دودھ قابل استعمال ہے تاہم اس بیماری سے مویشیوں میں دودھ کی پیداواراور کھال متاثر ہوتی ہے البتہ لمپی اسکن جانوروں سے انسانوں کو منتقل نہیں ہوتی ہے۔

ڈاکٹر عالم زیب کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں 2 ماہ میں لمپی اسکن کے 5 ہزار 341 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، بیماری کی روک تھام کے لیے بین الاضلاعی اور بین الصوبائی سرحدوں پر 56 چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اور چیک پوسٹوں پر جانوروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

واضح رہےکہ لمپی اسکن کا پہلا کیس 22 اپریل کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آیا تھا۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں