کراچی: کلفٹن کے ساحل پر 7 افراد ڈوب گئے

کراچی کے علاقے کلفٹن بینظیر پارک کے قریب 7 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والوں میں سے ایک شخص کو مردہ اور تین کو بے ہوشی کی حالت میں نکالا گیا جب کہ تین افراد تاحال لاپتا ہیں۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہےکہ جس شخص کو مردہ حالت میں نکالا گیا اس کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کےمطابق رات گئے ایدھی اور چھیپاکے غوطہ خوروں نے لاپتا افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کیا جو اندھیرے کے باعث صبح تک ملتوی کردیا گیا۔

غوطہ خوروں کاکہنا ہےکہ سمندر میں ڈوب کر لاپتا ہونے والوں کی تلاش کے لیے دوبارہ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں