ہمارے ووٹ اس حکومت سے بھی نجات دلا سکتے ہیں: عامر خان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے وفاق میں حکومت سے اتحاد سے متعلق بات کی ہے۔

میرپورخاص کے علاقے ہیرآباد میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وفاق میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) سے معاہدہ کیا اور سندھ میں ورکنگ ریلیشن شپ بنائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا موجودہ حکومت سے تحریری معاہدہ ہے، ہمارے ووٹ جب عمران خان سے نجات دلاسکتے ہیں تو عوام کو اس حکومت سے بھی نجات دلاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم بٹھایا گیا اور نتائج تبدیل کیے گئے لیکن اس کے باوجود ایم کیو ایم 7 سیٹیں لینے میں کامیاب ہوئی۔

عامر خان کا کہنا تھاکہ اپنا وزیراعلیٰ لانے کا دعویٰ کرنے والی جماعت پی ایس پی کو مہاجر عوام نے ایک سیٹ جیتنے نہیں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں