کامیڈی فلم ہیرا پھیری کو پسند کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

بالی وڈ کی مشہور کامیڈی فلم ہیرا پھیری کو پسند کرنے والوں کیلئے بلآخر اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار،سنیل شیٹی اور پریش راول کی شاندار اداکاری اور کامیڈی سے بھرپور فلم ہیرا پھیری کا تیسرا پارٹ بننے جارہا ہے۔

جی ہاں آپ نے صحیح سنا، فلم ہیرا پھیری سیریز کے پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ جلد مداح ہیرا پھیری 3 دیکھیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فیروز ناڈیاڈوالا نے ساتھ میں یہ خوشخبری بھی سنائی کہ اس فلم میں بھی اکشے کمار، سنیل شیٹی اور پریش راول اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہانی اپنی جگہ پر ہے اور ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ ہم ماضی کی کامیابیوں کو معمولی نہیں سمجھ سکتے،لہٰذا ہمیں اپنی کہانی، اسکرین پلے، کرداروں کے لحاظ سے زیادہ محتاط رہنا ہوگا۔

اگرچہ فیروز ناڈیاڈوالا نے فلم کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اگلے سیکوئل کے لیے پہلے ہی ایک ڈائریکٹر کو شارٹ لسٹ کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم فلم کی ریلیز کے حوالے سے جلد ہی اعلان کریں گے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ‘ہیرا پھیری’ کو 2000 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل ‘پھر ہیرا پھیری’ 2006 میں ریلیز ہوا، فلم میں اداکار اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

دونوں ہی فلمیں اپنے مزاحیہ اسکرپٹ اور اداکاروں کی شاندار پرفارمنس کی وجہ سے کامیاب رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں