چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے انکشاف کیا ہے کہ وزارت عظمیٰ جانے کے بعد عمران خان نے ان سے بھی رابطہ ختم کردیا۔
آج چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے صحافی نے عمران خان سے متعلق سوال پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ ’نہیں جیسے ہی وہ گیا میرا رابطہ آف ہوگیا، انہوں نے کردیا۔‘
رمیز راجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف ہیں، اپنے پروجیکٹس سے متعلق انہیں آگاہ کرنے کیلئے ملاقات کا وقت مانگا ہے ۔
دوست دوست نارہا
جیسے ہی عمران خان کی حکومت گئی ،عمران خان نے مجھے بلاک کردیا۔۔۔ رمیز راجہ @iramizraja pic.twitter.com/1kAVZad6Dz— MALIK ZEESHAN JAVAID (@HUSAINZESHAN12) June 24, 2022
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دور میں رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا تھا تاہم شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد بھی رمیز راجہ عہدے پر برقرار ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی کی تبدیلی کی چہ مگوئیاں بھی ہو رہی ہیں۔