شان مسعود بھارت کیخلاف کونسے میچ میں کپتانی کریں گے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں اس نے دورے کی تیاری کے لیے انگلش کاؤنٹی کی ٹیم ڈربی شائر کے خلاف یکم جولائی کو وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی ویٹالیٹی بلاسٹ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یکم جولائی کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں شان مسعود انگلش کاؤنٹی کی ٹیم ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے میچ میں کپتانی کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق ڈربی شائر کے خلاف وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی نہیں کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث ملتوی ایجبیسٹن ٹیسٹ میچ اب بھارت نے انگلینڈ کے خلاف یکم سے 5 جولائی تک کھیلنا ہے۔

بھارت دورہ انگلینڈ پر تین ایک روزہ، تین ٹی ٹوئنٹی اور ایک ری شیڈول ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں