’ٹیکس اور ڈالر کے ریٹ بڑھنے سے خام مال میں کمی ادویات کی قلت کی وجہ بنی‘

پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے سیلز ٹیکس اور ڈالر کے ریٹ کو ادویات کی قلت میں اضافے کی وجہ قرار دیا ہے۔

پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے صدر قاضی منصور دلاور نے کہا ہےکہ 17 فیصدسیلز ٹیکس اور ڈالرکے ریٹ میں اضافے سے ادویات کے خام مال کی کمی سے مزید 40 ادویات کی قلت پیداہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارما انڈسٹری پر17 فیصد سیلز ٹیکس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے، ڈالرکاریٹ 210 روپے ہونے سے خام مال کی امپورٹ بھی رک گئی ہے۔

منصور دلاور کا کہنا تھا کہ خام مال کی قلت کے باعث مزید 40 ادویات کی قلت پیداہوگئی ہے جن میں بخار، خون پتلا کرنے،کینسر اور جوڑوں کے درد سمیت دیگر جان بچانےوالی ادویات شامل ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں