کراچی کے مختلف علاقوں میں 8 سے 11 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
کراچی کےمختلف علاقوں ملیر ماڈل کالونی، سعودآباد،کورنگی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
شہر کے کئی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 11 گھنٹوں تک جا پہنچا ہے جس کے باعث شدید گرمی میں عوام اذیت میں مبتلا ہیں۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی بھی جاری ہے جس میں ترجمان کا کہنا ہےکہ شہر میں کہیں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قلت سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے جب کہ شہر میں صرف بجلی چوری والے علاقوں میں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جار ہی ہے۔